ایران کے نائب صدر نے آج استانبول میں افغانستان کے سلسلے میں پڑوسی ملکوں کے اجلاس کےموقع پر ایران کےلئے پاکستان کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کےمسائل جلد سےجلد حل ہوجائيں گے۔اس موقع پر پاکستان کے صدرآصف زرداری نے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اہم ملک قراردیا۔ صدرپاکستان نے کہا کہ ایران کی موجودگی کےبغیر علاقے بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام کےلئے کوئی بھی منصوبہ عملی جامہ نہيں پہن سکتا۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177139
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمدرضا رحیمی نے پاکستان کےصدر آصف زرداری سےملاقات میں تمام شعبوں میں پاکستان کےساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔